بحالت نماز آسمان کی جانب دیکھنے کی ممانعت سے متعلق
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ نماز میں اپنی نگاہوں کو آسمان کی جانب اٹھاتے ہیں ، آپ نے بڑی سخت بات اس سلسلہ میں کہی یہاں تک کہ آپ نے فرمایا: وہ اس سے باز آجائیں ورنہ ان کی نظریں اچک لی جائیں گی ۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ٩٢ (٧٥٠)، سنن ابی داود/الصلاة ١٦٧ (٩١٣)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٦٨ (١٠٤٤)، (تحفة الأشراف: ١١٧٣)، مسند احمد ٣/١٠٩، ١١٢، ١١٥، ١١٦، ١٤٠، ٢٥٨، سنن الدارمی/الصلاة ٦٧ (١٣٤٠) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1193
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "What is the matter with people who lift their gaze to the sky when praying"? And he spoke sternly concerning that until he said: "They must stop that or they will certainly lose their eyesight".
Top