امام کو نماز کے درمیان کون کونسا کام کرنا درست ہے؟
ابوقتادہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو لوگوں کی امامت کرتے ہوئے دیکھا، آپ (اپنی نواسی) امامہ بنت ابی العاص ؓ کو اپنے کندھے پر اٹھائے ہوئے تھے، جب آپ رکوع میں جاتے تو اسے اتار دیتے، اور جب سجدہ سے اٹھتے تو اسے دوبارہ اٹھا لیتے۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ٧١٢ (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 827
Top