صحیح مسلم - لباس اور زینت کا بیان - حدیث نمبر 892
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زِيَادِ بْنِ صُبَيْحٍ قال:‏‏‏‏ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِابْنِ عُمَرَ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى خَصْرِي فَقَالَ لِيهَكَذَا ضَرْبَةً بِيَدِهِ فَلَمَّا صَلَّيْتُ قُلْتُ:‏‏‏‏ لِرَجُلٍ مَنْ هَذَا قَالَ:‏‏‏‏ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قُلْتُ:‏‏‏‏ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا رَابَكَ مِنِّي قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ هَذَا الصَّلْبُ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْهُ.
کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا ممنوع ہے
زیاد بن صبیح کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر ؓ کے بغل میں نماز پڑھی تو میں نے اپنا ہاتھ اپنی کوکھ (کمر) پر رکھ لیا، تو انہوں نے اس طرح اپنے ہاتھ سے مارا، جب میں نے نماز پڑھ لی تو ایک شخص سے (پوچھا) یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: عبداللہ بن عمر ؓ ہیں، میں نے ان سے پوچھا: ابوعبدالرحمٰن! میری کیا چیز آپ کو ناگوار لگی؟ تو انہوں نے کہا: یہ صلیب کی ہیئت ہے، رسول اللہ نے ہمیں اس سے روکا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ١٦٠ (٩٠٣) مختصراً، (تحفة الأشراف: ٦٧٢٤)، مسند احمد ٢/٣٠، ١٠٦ (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 891
Top