عورت کے پیٹ کے بچہ کی دیت
عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مغفل ؓ نے ایک شخص کو پتھر پھینکتے دیکھا تو کہا: مت پھینکو، اس لیے کہ نبی اکرم ﷺ پتھر پھینکنے سے منع فرماتے تھے، یا پتھر پھینکنا آپ کو پسند نہ تھا، یہ کہمس کا شک ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیرسورة الفتح ٥ (٤٨٤١)، الذبائح ٥ (٥٤٧٩)، الأدب ١٢٢(٦٢٢٠)، صحیح مسلم/الذبائح ١٠ (١٩٥٤)، (تحفة الأشراف: ٩٦٥٩)، سنن ابن ماجہ/الصید ١١ (٣٢٢٦)، مسند احمد ٤/٨٦ و ٥/ ٥٦، ٥٧، سنن الدارمی/المقدمة ٤٠ (٤٥٣) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 4815
Top