عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا تو خمر (شراب) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول!مزر نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: مزر کیا ہوتا ہے؟ وہ بولا: جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے ، آپ نے فرمایا: کیا اس سے نشہ ہوتا ہے؟ جی ہاں، آپ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف: ٧١٠٧) (صحیح الإسناد )
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5605