حضرت سلمان فارسی ؓ کے مناقب
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے: علی، عمار، اور سلمان ؓ کی ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف حسن بن صالح کی روایت سے جانتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف: ٥٣٢) (ضعیف) (سند میں حسن بن سلم بن صالح الجعلی مجہول، اور ابوربیعہ الإیادی لین الحدیث راوی ہیں، نیز اس کے سارے طرق ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: الضعیفة رقم ٢٣٢٨)
قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (2329)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3797
Top