سنن الترمذی - قرآن کی تفسیر کا بیان - حدیث نمبر 3022
حدیث نمبر: 3022
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ:‏‏‏‏ يَغْزُو الرِّجَالُ وَلَا تَغْزُو النِّسَاءُ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّمَا لَنَا نِصْفُ الْمِيرَاثِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى:‏‏‏‏ وَلا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ سورة النساء آية 32، ‏‏‏‏‏‏قَالَ مُجَاهِدٌ:‏‏‏‏ فَأَنْزَلَ فِيهَا إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ سورة الأحزاب آية 35 وَكَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ أَوَّلَ ظَعِينَةٍ قَدِمَتْ الْمَدِينَةَ مُهَاجِرَةً ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ، ‏‏‏‏‏‏وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ مُرْسَلٌ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَذَا وَكَذَا.
سورت نساء کی تفسیر کے بارے میں
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ مرد جنگ کرتے ہیں، عورتیں جنگ نہیں کرتیں، ہم عورتوں کو آدھی میراث ملتی ہے (یعنی مرد کے حصے کا آدھا) تو اللہ تعالیٰ نے آیت «ولا تتمنوا ما فضل اللہ به بعضکم علی بعض» ١ ؎ نازل فرمائی۔ مجاہد کہتے ہیں: انہیں کے بارے میں آیت «إن المسلمين والمسلمات» ٢ ؎ بھی نازل ہوئی ہے، ام سلمہ پہلی مسافرہ ہیں جو ہجرت کر کے مدینہ آئیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ مرسل حدیث ہے، ٢ - اس حدیث کو بعض راویوں نے ابن ابی نجیح کے واسطہ سے مجاہد سے مرسلاً روایت کیا ہے، کہ ام سلمہ نے اس اس طرح کہا ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٨٢١٠) (صحیح الإسناد )
وضاحت: ١ ؎: اور اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض کے اوپر جو برتری دی ہے اس کی تمنا نہ کرو (النساء: ٣٢ )، اور اس ممانعت سے مراد ایسی تمنا ہے کہ یہ چیز اس کو کیوں ملی ہے ہم کو کیوں نہیں ملی؟ یہ اللہ کی بنائی ہوئی تقدیر پر اعتراض ہے، ہاں یہ تمنا جائز ہے کہ اللہ ہمیں بھی ایسی ہی نعمت سے بہرہ ور فرما دے، شرط یہ ہے کہ یہ چیز بھی اس کے لحاظ سے ممکنات میں سے ہو اپنے لیے کسی غیر ممکن اور محال چیز کی تمنا جائز نہیں، جیسے یہ کہ اللہ مجھے بھی کسی دن امریکا کا صدر بنا دے۔ ٢ ؎: بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں … (الاحزاب: ٣٥
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3022
Sayyidah Umm Salamah (RA) narrated: I said “Men engage in jihad, but women do not. And we have half of the legacy.” So, Allah, the Blessed and Exalted revealed: "And covet not that whereby Allah has excelled some of you above the others. (4:32) Mujahid said that this verse was revealed about it: "Surely the Muslim men and the Muslim women." (33 : 35) And, Umm Salamah was the first woman who migrated to Madinah. [Ahmed 26798]
Top