سنن الترمذی - قیامت کا بیان - حدیث نمبر 2491
حدیث نمبر: 2469
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ،‏‏‏‏ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَتْ وِسَادَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَضْطَجِعُ عَلَيْهَا مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس چمڑے کا ایک تکیہ (بستر) تھا جس پر آپ آرام فرماتے تھے اس میں کھجور کی پتلی چھال بھری ہوئی تھی ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس ٦ (٢٠٨٢) (تحفة الأشراف: ١٧٠٦٤) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: یہ اس ذات گرامی کی سادہ زندگی کا حال تھا جو سید المرسلین تھے، آج کی پرتکلف زندگی آپ ﷺ کی اس سادہ زندگی سے کس قدر مختلف ہے، کاش ہم مسلمان آپ کی اس سادگی کو اپنے لیے نمونہ بنائیں، اور اسے اختیار کریں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (282)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2469
Sayyidah Aaisha (RA) reported that the pillow on which Allah’s Messenger rested was made of leather in which fibre of dates was filled.
Top