سنن الترمذی - مناقب کا بیان - حدیث نمبر 3920
حدیث نمبر: 3920
حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ. ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ:‏‏‏‏ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْإِسْلَامِ فَأَصَابَهُ وَعَكٌ بِالْمَدِينَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَجَاءَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَقِلْنِي بَيْعَتِي، ‏‏‏‏‏‏فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَقِلْنِي بَيْعَتِي، ‏‏‏‏‏‏فَأَبَى، ‏‏‏‏‏‏فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا الْمَدِينَةُ كَالْكِيرِ، ‏‏‏‏‏‏تَنْفِي خَبَثَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَتُنَصِّعُ طَيِّبَهَا ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مدینہ منورہ کی فضیلت کے بارے میں۔
جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ سے اسلام پر بیعت کی، پھر اسے مدینہ میں بخار آگیا تو وہ اعرابی نبی اکرم پاس آیا اور کہنے لگا، آپ مجھے میری بیعت پھیر دیں، تو رسول اللہ نے انکار کیا، پھر وہ دوبارہ آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: آپ میری بیعت مجھے پھیر دیں تو پھر آپ نے انکار کیا، پھر وہ اعرابی مدینہ چھوڑ کر چلا گیا تو رسول اللہ نے فرمایا: مدینہ ایک بھٹی کے مثل ہے جو دور کردیتا ہے اپنے کھوٹ کو اور خالص کردیتا ہے پاک کو ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابوہریرہ ؓ سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل المدینة ١٠ (١٨٨٣)، والأحکام ٤٥ (٧٢٠٩)، و ٤٧ (٧٢١١)، و ٥٠ (٧٢١٦)، والاعتصام ١٦ (٧٣٢٢)، صحیح مسلم/الحج ٨٨ (١٣٨٣) (تحفة الأشراف: ٣٠٧١)، موطا امام مالک/الجامع ٢ (٤)، و مسند احمد (٣/٢٩٢) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یعنی لوہار کی بھٹی جس طرح لوہے کے میل اور اس کے زنگ کو دور کردیتی ہے اسی طرح مدینہ اپنے یہاں سے برے لوگوں کو نکال پھینکتا ہے۔ اور مدینہ کی یہ خصوصیت کیا صرف عہد نبوی تک کے لیے تھی ( جیسا کہ قاضی عیاض کہتے ہیں ) یا عہد نبوی کے بعد بھی باقی ہے؟ ( جیسا کہ نووی وغیرہ کہتے ہیں ) نووی نے حدیث دجال سے استدلال کیا ہے کہ اس وقت بھی مدینہ ایسا کرے گا، کہ برے لوگوں کو اپنے یہاں سے نکال باہر کرے گا، اب اپنی یہ بات کہ بہت سے صحابہ و خیار تابعین بھی مدینہ سے باہر چلے گئے، تو کیا وہ لوگ بھی برے تھے؟ ہرگز نہیں، اس حدیث کا مطلب ہے: جو مدینہ کو برا جان کر وہاں سے نکل جائے وہ اس حدیث کا مصداق ہے، اور رہے صحابہ کرام تو وہ مدینہ کی سکونت کو افضل جانتے تھے، مگر دین اور علم دین کی اشاعت کے مقصد عظیم کی خاطر باہر گئے تھے، ؓ۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3920
Sayyidina Jabir (RA) reported that a villager swore allegiance to Allah’s Messenger ﷺ over Islam. But, he was overtaken by fever in Madinah. So, he came to Allah’s Messenger ﷺ and said, “Return me (that is, cancel) my pledge.” But, Allah’s Messenger ﷺ refused. So, the villager went away only to come back and say again, Return me my pledge,” but he refused. The villager went out and came back later and said “Return me my pledge,” but the Prophet ﷺ refused (to do that). He went away and Allah’s Messenger ﷺ said, “Madinah is like bellows that drives away its impurity and purifies the good in it.”
Top