حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ - کارنامے اورخدمات: فتنوں کی سرکوبی
رسول اللہ ﷺ کے سانحۂ ارتحال کے نتیجے میں اچانک جواتنابڑاخلاپیداہوگیاتھااس کی وجہ سے دشمنوں اورفتنہ پردازوں نے مسلمانوں کے خلاف تانے بانے بُننے شروع کردئیے۔ اندرونی منافقین اوربدخواہ توہمیشہ سے ہی کسی ایسے ہی نازک موقع کی تلاش میں تھے، ان کے علاوہ بیرونی دشمن بھی عرصۂ درازسے مسلمانوں پرضربِ کاری لگانے اور ا نہیں نیست و نابودکردینے کی حسرت دل میں لئے بیٹھے تھے، جس کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے حالات بگڑنے لگے،چہارسومختلف قسم کے فتنے سراٹھانے لگے۔ ایسے میں رسول اللہ ﷺ کے اولین جانشین کی حیثیت سے ان تمامترفتنوں کی سرکوبی کی ذمہ داری حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے کندھوں پرآپڑی،ان میں سے چنداہم فتنوں کا مختصر تذکرہ درجِ ذیل ہے:
Top