حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ - کارنامے اورخدمات: توسیعِ مسجدِ نبوی
مدینہ شہرکی آبادی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے نمازیوں کیلئے مسجدِ نبوی ناکافی پڑنے لگی تھی،جس پرحضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس کی توسیع کافیصلہ کیا۔چنانچہ یہ کام مسلسل دس ماہ جاری رہا،اس دوران حضرت عثمانؓ اس مقدس کام کی بذاتِ خودنگرانی کرتے رہے اورشب وروزمصروف رہے،آخراینٹ ٗچونے ٗاورپتھرکی یہ نہایت خوشنما اور مستحکم عمارت تیارہوگئی۔
Top