حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ - فقروفاقہ کی جگہ خوشحالی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ٗ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہمہ وقت مکمل توجہ اوردلجمعی کے ساتھ حاضری اورتحصیلِ علمِ دین کی خاطرجس طرح بھوک کی شدت اورفقروفاقے کی زحمت برداشت کرتے چلے آئے تھے،اب ان کے اس صبرکے نتیجے میں اللہ سبحانہ ٗ وتعالیٰ کی طرف سے یہ فضل وکرم بھی ہواکہ وہ فقروفاقہ اب جاتارہا…مرورِزمانہ کے ساتھ اسلامی فتوحات کاسلسلہ بڑھتاچلاگیا،جس کے نتیجے میں دوردرازکے مفتوحہ علاقوں سے بہت بڑی مقدارمیں مالِ غنیمت لگاتارمدینہ پہنچتارہا…یوں حالات نے پلٹاکھایا،سبھی کے حالات بدلے …ساتھ ہی حضرت ابوہریرہ ؓ کے حالات میں بھی تبدیلی آئی ،ایک وقت وہ تھاکہ جب ابوہریرہؓ مدینہ کے گلی کوچوں میں چلتے چلتے بھوک کی شدت کی وجہ سے گرجایاکرتے تھے…لیکن رفتہ رفتہ اب اس فقروفاقے کی جگہ خوشحالی وآسودگی آگئی ۔
Top