حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ - والدہ کی خدمت واطاعت کاجذبہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کے انتہائی مطیع وفرمانبردارتھے،ہمہ وقت ان کی خدمت اوردلجوئی کی خاطرکوشاں وسرگرداں رہاکرتے تھے،خوداپنی والدہ کی خدمت واطاعت گذاری کے ساتھ ساتھ دوسروں کوبھی ہمیشہ بطورِخاص والدین کی عزت ٗبڑوں کا ہمیشہ احترام اورحسنِ سلوک کی خوب تاکیدوتلقین کیاکرتے تھے۔ چنانچہ ایک بارانہوں نے دوافرادکوساتھ ساتھ چلتے دیکھا،ان میں سے ایک کی عمرزیادہ تھی،جبکہ دوسرانسبۃً کم عمردکھائی دے رہاتھا،تب انہوں نے ان دونوں سے دریافت فرمایا ’’تم دونوں کاآپس میں کیارشتہ ہے؟‘‘انہوں نے جواب دیاکہ’’ہم باپ بیٹاہیں ‘‘اس پرحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پہلے تواس منظر پر بڑی مسرت کااظہارفرمایاکہ ’’ماشاء اللہ،باپ بیٹادونوں ایک ساتھ چلے جارہے ہیں ، کتنا اچھامنظرہے‘‘اورانہیں دعائیں بھی دیں ،اس کے بعدبیٹے کومخاطب کرتے ہوئے یہ نصیحت فرمائی: لَا تُسَمِّہٖ بِاسْمِہٖ ، وَلَا تَمْشِ أمَامَہ ، وَلَاتَجْلِس قَبْلَہ ۔ یعنی’’تم کبھی اپنے والدکونام لے کرنہ پکارنا،کبھی ان سے آگے نہ چلنا،اورکبھی ان سے پہلے نہ بیٹھنا‘‘ (یعنی اگردونوں کھڑے ہوں ،توجب تک والدنہ بیٹھ جائیں اُس وقت تک تم بھی نہ بیٹھنا،کھڑے رہنا)(۱)
Top