Tafseer-e-Baghwi - Al-Kahf : 67
قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا
قَالَ : اس نے کہا اِنَّكَ : بیشک تو لَنْ تَسْتَطِيْعَ : ہرگز نہ کرسکے گا تو مَعِيَ : میرے ساتھ صَبْرًا : صبر
(خضر نے کہا) کہ تم میرے ساتھ رہ کر صبر نہ کرسکو گے
(67)” قال “ حضرت خضر (علیہ السلام) نے کہا ” انک لن تسطیع معی صبرا “ حضرت خضر (علیہ السلام) نے اس کا سختی سے انکار کیا کیونکہ جب وہ ایسے امور منکرہ کو دیکھیں گے تو ضرور تردید کریں گے اور انبیاء (علیہم السلام) کے لیے جائز نہیں کہ وہ منکرات کو دیکھ کر خاموش رہیں اور اسی پر صبر کریں۔ پھر اپنے عذر کو بیان کریں، صبر کے ترک کرنے کے باعث۔ ان کو کہا۔
Top