83. Al-Mutaffifinالمطففين
Defrauding · Meccan · 36 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ﴿1﴾
تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیےالَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ﴿2﴾
جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیںوَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ﴿3﴾
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیںاَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ﴿4﴾
کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ﴿5﴾
یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿6﴾
اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گےكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾
ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ﴿8﴾
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ﴿9﴾
ایک کتاب ہے لکھی ہوئیوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿10﴾
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیےالَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿11﴾
جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیںوَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ﴿12﴾
اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہےاِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿13﴾
اُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیںكَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾
ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہےكَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ﴿15﴾
ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گےثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ﴿16﴾
پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گےثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ﴿17﴾
پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھےكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ﴿18﴾
ہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ﴿19﴾
اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ﴿20﴾
ایک لکھی ہوئی کتاب ہےیَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ﴿21﴾
جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیںاِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ﴿22﴾
بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گےعَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ﴿23﴾
اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گےتَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ﴿24﴾
ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گےیُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾
ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگیخِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ﴿26﴾
جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریںوَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ﴿27﴾
اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگیعَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾
یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گےاِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ﴿29﴾
مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھےوَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ﴿30﴾
جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھےوَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ﴿31﴾
اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھےوَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیںوَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾
حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھےفَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ﴿34﴾
آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیںعَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ﴿35﴾
مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیںهَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿36﴾
مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے