آسان قرآن
Aasan Quran · 104. Al-Humaza · Ayah 1
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ﴿1﴾
- وَيْلٌخرابی
- لِّكُلِّواسطے، ہر
- هُمَزَةٍطعنہ زن
- لُّمَزَةِۨعیب جو
Translation · Aasan Quran
بڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا (اور) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: پیٹھ پیچھے کسی کا عیب بیان کرنا غیبت ہے، جسے قرآن کریم میں نہایت گھناؤنا گناہ قرار دیا گیا ہے، اور کسی کے منہ پر طعنہ دینا جس سے اس کی دل آزاری ہو اس سے بھی بڑا گناہ ہے۔