Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 27. An-Naml · Ayah 31

  1. اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ۠ع﴿31﴾

    1. اَلَّا تَعْلُوْایہ کہ تم سرکشی نہ کرو
    2. عَلَيَّمجھ پر
    3. وَاْتُوْنِيْاور میرے پاس آؤ
    4. مُسْلِمِيْنَفرمانبردار ہو کر
Translation · Aasan Quran
(اس میں لکھا ہے) کہ : میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو، اور میرے پاس تابع دار بن کر چلے آؤ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یمن کا یہ علاقہ بھی اصل میں حضرت سلیمان ؑ کے ماتحت تھا، لیکن کسی وقت اس عورت نے خفیہ طور پر یہاں اپنی حکومت قائم کرلی تھی، جس کی خبر آ کر ہد ہد نے دی۔ اسی وجہ سے حضرت سلیمان ؑ نے اس مختصر مگر نہایت بلیغ خط میں کوئی تفصیلی بات کرنے کے بجائے بلقیس اور اس کی قوم کو سرکشی سے باز رہنے اور تابع دار بننے کا حکم دیا۔