Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 36

  1. وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ﴿36﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. يَّعْشُغفلت برتتا ہے۔ اندھا بنتا ہے
    3. عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِرحمن کے ذکر سے
    4. نُقَيِّضْہم مقرر کردیتے ہیں
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. شَيْطٰنًاایک شیطان
    7. فَهُوَ لَهٗتو وہ اس کا
    8. قَرِيْنٌدوست ہوجاتا ہے
Translation · Aasan Quran
اور جو شخص خدائے رحمن کے ذکر سے اندھا بن جائے، ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔ (11)
Tafseer · Aasan Quran
11: اس سے معلوم ہوا کہ بےفکری کے ساتھ گناہ کئے جانے اور اس پر شرمندہ نہ ہونے کا ایک عذاب یہ ہوتا ہے کہ ایسے شخص پر شیطان مسلط ہوجاتا ہے جو اسے نیکی کی طرف آنے نہیں دیتا، اور گناہ کی زندگی پر ہی مگن رکھتا ہے۔ والعیاذ باللہ العظیم۔