Ahsan-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 99
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ
وَمَآ اَضَلَّنَآ : اور نہیں گمراہ کیا ہمیں اِلَّا : مگر (صرف) الْمُجْرِمُوْنَ : مجرم (جمع)
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا 1
99-1یعنی وہاں جا کر احساس ہوگا کہ ہمیں دوسرے مجرموں نے گمراہ کیا۔ دنیا میں انھیں متوجہ کیا جاتا ہے کہ فلاں فلاں کام گمراہی ہے۔ بدعت ہے شرک ہے تو نہیں مانتے نہ غور وفکر سے کام لیتے ہیں کہ حق و باطل ان پر واضح ہو سکے۔
Top