Al-Quran-al-Kareem - Ar-Rahmaan : 32
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
تو تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟
فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ : اس نظام عالم کو درہم برہم کر کے قیامت برپا کرنا ، ان دونوں جماعتوں سے حساب لینا ، پھر اس کے مطابق جزاء و سزا دینا اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی عظیم قدرت کا اظہار بھی ہے اور اہل ایمان کے لیے بہت بڑی نعمت بھی ، جس کے متعلق فرمایا :(فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ)”کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے ؟“
Top