(102:3) کلا سوف تعلمون : کلا حرف ردع وزجر ہے۔ کسی امر سے باز داشت (روکنے) اور جھڑک دینے کے لئے ہے۔ یہاں تکاثر سے بازداشت کے لئے ہے مطلب یہ کہ تمہیں ایسا نہ کرنا چاہیے۔
سوف مضارع پر داخل ہوکر اسے مستقبل سے حال کی طرف زیادہ قریب کردیتا ہے ۔ سوف تعلمون : تم عنقریب جان لوگے
تعلمون کا مفعول محذوف ہے یعنی عذاب کے وقت تم جان لو گے کہ اس تکاثر کا انجام کیا ہے ؟