Anwar-ul-Bayan - At-Takaathur : 2
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ
حَتّٰى : یہاں تک کہ زُرْتُمُ : تم نے زیارت کی الْمَقَابِرَ : قبروں کی
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
(102:2) حتی زرتم المقابر : حتی انتہاء غایت کے لئے ہے۔ یہاں تک کہ ۔ زرتم۔ ماضی جمع مذکر حاضر زیارۃ (باب نصر) مصدر سے۔ تم نے دیکھا۔ تم نے جا زیارت کی۔ المقابر۔ جمع مقبرۃ کی، قبریں۔ یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے۔
Top