(102:6) لترون الجحیم۔ جملہ جواب قسم میں ہے جس کا جملہ قسمیہ محذوف ہے۔ ای واللہ لترون الجحیم۔ خدا کی قسم تم دوزخ کو ضرور دیکھو گے۔ یعنی تم کو دوزخ ضرور دیکھنا ہوگا۔
(یہ سب کو خطاب ہے یعنی نیک و بد دونوں دوزخ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔ نیک لوگوں کے لئے یہ محض ایک گزرگاہ ہوگا اور وہ سرعت کے ساتھ گزر جائیں گے اور بدوں کے لئے یہ گھر ہوگا کہ اس میں ہی رہیں گے)
اور جگہ قرآن مجید میں آیا ہے :۔ وان منکم الا واردھا (19:71) اور تم میں سے کوئی شخص نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔
لام جواب قسم کا ہے ترون رؤیۃ سے مضارع تاکید بانون ثقیلہ کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔