Anwar-ul-Bayan - An-Nahl : 117
مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۪ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
مَتَاعٌ : فائدہ قَلِيْلٌ : تھوڑا ۠وَّلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
(جھوٹ کا) فائدہ تو تھوڑا سا ہے مگر (اسکے بدلے) ان کو عذاب الیم بہت ہوگا۔
(16:117) متاع قلیل۔ ذک (محذوف) مبتدائ۔ متاع خبر۔ قلیل صفت خبر۔ یہ قلیل اور چند روزہ منفعت ہے۔ ای منفعۃ قلیلۃ منقطعۃ عن قریب۔ یعنی قلیل عیش ومنفعت جو کہ عنقریب ختم ہوجانے والی ہے۔ مطلب یہ کہ اس افتراء سے ان کو کوئی طویل المدت نفع کثیر حاصل نہیں ہوگا بلکہ قلیل المدت وقلیل المقدار فائدہ ہو تو ہو۔
Top