Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 117
مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۪ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
مَتَاعٌ : فائدہ قَلِيْلٌ : تھوڑا ۠وَّلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
بہت تھوڑے فائدے ہیں انہیں عذاب دردناک پیش آنے والا ہے
تھورا فائدہ ہے جو اٹھا رہے ہیں اور عذاب میں یہ لوگ پڑنے والے ہیں : 131۔ دنیا کی زندگی آخر چیز ہی کیا ہے ؟ چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات ہے ۔ اور اس کا فائدہ بھی کتنا ہی تھوڑا ہے گویا نہ ہونے کے برابر ‘ نہ آنے کا پتہ نہ جانے کا کوئی صحیح علم اور نہ ہی قیام کے وقت کا کوئی تعین یہ چار دن کی مستعار زندگی ہی تو ہے جس کے دو دن آنے اور جانے میں لگ گئے اور دو دن انتظار میں کٹ گئے ، زندگی کیا ہے ؟ ایک حباب ہی تو ہے اور پھر ؟ فرمایا حلت و حرمت میں مرضی چلانے والوں اور اللہ پر جھوٹ باندھنے والوں اور جھوٹ گھڑنے والوں کے لئے فلاح و کامیابی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ان کے لئے تو بس ایک دردناک عذاب ہی ہے وہ اس میں دیر سے مبتلا ہوں گے یا سویر سے ؟
Top