Anwar-ul-Bayan - An-Nahl : 81
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ
وَاللّٰهُ : اور اللہ جَعَلَ : بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّمَّا : اس سے جو خَلَقَ : اس نے پیدا کیا ظِلٰلًا : سائے وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنَ : سے الْجِبَالِ : پہاڑوں اَكْنَانًا : پناہ گاہیں وَّجَعَلَ : اور بنایا لَكُمْ : تمہارے لیے سَرَابِيْلَ : کرتے تَقِيْكُمُ : بچاتے ہیں تمہیں الْحَرَّ : گرمی وَسَرَابِيْلَ : اور کرتے تَقِيْكُمْ : بچاتے ہیں تمہیں بَاْسَكُمْ : تمہاری لڑائی كَذٰلِكَ : اسی طرح يُتِمُّ : وہ مکمل کرتا ہے نِعْمَتَهٗ : اپنی نعمت عَلَيْكُمْ : تم پر لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تُسْلِمُوْنَ : فرمانبردار بنو
اور خدا ہی نے تمہارے (آرام کے) لئے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچائیں اور (ایسے) کرتے (بھی) جو تم کو (اسلحہ) جنگ (کے ضرر) سے محفوظ رکھیں۔ اسی طرح خدا پنا احسان تم پر پورا کرتا ہے تاکہ تم فرماں بردار بنو۔
(16:81) ظللا۔ بوجہ مفعول منصوب ہے۔ ظل کی جمع۔ سائے۔ ان المتقین فی ظلل وعیون (77:41) بیشک پرہیزگار لوگ سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔ اکنانا۔ بوجہ مفعول منصوب ہے اکنان جمع ، اس کی واحد کن ہے چھپنے کی جگہ، حفاظت کی جگہ۔ کن یکن (نصر) کن کنون واکن گھر میں چھپانا۔ دھوپ سے بچانا۔ الکن ہر وہ چیز جس میں کسی چیز کو محفوظ رکھا جائے۔ کننت الشیٔ کنا۔ میں نے چیز کو کن میں محفوظ کردیا۔ کننت (ثلاثی مجرد) خصوصیت کے ساتھ کسی مادّی شے کو گھر یا کپڑے وغیرہ میں چھپانے پر بولا جاتا ہے۔ مثلاً کانہم لؤلؤ مکنون (52:24) جیسے چھپائے ہوئے موتی۔ آیہ ہذا : وجعل لکم من الجبال اکنانا۔ اور اس نے تمہارے لئے پہاڑوں میں غاریں (پناہ گاہیں) بنائیں۔ سرابیل۔ سربال کی جمع۔ کرتے۔ قمیص، پیراہن۔ پوشاک۔ دوسری دفعہ سرابیل سے مراد زرہ بکتر لی گئی ہے۔ وہ بھی ایک قسم کا پیراہن ہی ہے۔ تقیکم۔ مضارع واحد مؤنث غائب۔ کم ضمیر مفعول جمع مذکر حاضر۔ وہ تمہیں بچاتی ہے۔ وفی یقی (ضرب۔ لفیف مفروق) وقایۃ بچانا۔ نگاہ رکھنا۔ باسکم۔ تمہاری لڑائی میں۔ مضاف مضاف الیہ۔ تسلمون۔ تم فرماں بردار رہو۔ تم اطاعت کرتے رہو۔ اسلام (افعال) سے مضارع جمع مذکر حاضر۔
Top