Anwar-ul-Bayan - Al-Muminoon : 36
هَیْهَاتَ هَیْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ۪ۙ
هَيْهَاتَ : بعید ہے هَيْهَاتَ : بعید ہے لِمَا : وہ جو تُوْعَدُوْنَ : تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے
جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے (بہت) بعید اور (بہت) بعید ہے
(23:36) ھیھات۔ کلمہ بعد ہے۔ نہایت ہی بعید ہے ھیھات ھیھات بہت ہی بعید ہے۔ بہت ہی بعید ہے (وہ بات جو تم سے کہی جارہی ہے ۔ جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے۔ یعنی بعث بعد الموت موت کے بعد دوبارہ اٹھنا) ھیھات ای بعد وقوع ذلک الموعود (یعنی بہت دور کی بات ہے اس قیامت موعود کا وقوع پذیر ہونا۔ گویا ھیھات اسم فعل بمعنی ماجی ہے۔ اور اس کا تکرار تاکید بعد کے لئے آیا ہے۔
Top