Anwar-ul-Bayan - Al-Qalam : 8
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ
فَلَا : پس نہ تُطِعِ : تم اطاعت کرو الْمُكَذِّبِيْنَ : جھٹلانے والوں کی
تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا۔
(68:8) فلا تطع المکذین :سببیہ ہے۔ یعنی جب یہ بات کھل گئی کہ آپ ہدایت پر ہیں اور آپ کو جھوٹا قرار دینے والے بھٹکے ہوئے ہیں ۔ تو اب ان کے کہنے پر نہ چلئے۔ لاتطع : فعل نہی واحد مذکر حاضر۔ اطاعۃ (افعال) مصدر۔ تو اطاعت مت کر۔ تو کہا مت مان۔ المکذبین اسم فاعل صیغہ جمع مذکر۔ تکذیب (تفعیل) مصدر سے، جھٹلانئے والے۔
Top