Anwar-ul-Bayan - Al-Ghaashiya : 9
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ
لِّسَعْيِهَا : اپنی کوشش سے رَاضِيَةٌ : خوش خوش
اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل
(88:9) لسعیہا راضیۃ : لام تعلیل کا نہیں بلکہ بمعنی ب ہے اور متعلق خبر ہے۔ ای راضیۃ لسعیھا۔ (وجوہ مبتدائ، راضیۃ خبر بعد خبر۔ لسعیہا متعلق خبر) سعیہا مضاف مضاف الیہ اس کی سعی ۔ اس کی کوشش ھا ضمیر واحد مؤنث غائب کے لئے ہے۔ ترجمہ ہوگا :۔ وہ اپنی کاوشوں پر خوش ہوں گے۔ (ضیاء القرآن) ۔ اپنی کوشش سے خوش ہوں گے (تفسیر حقانی) تشریح میں لکھتے ہیں :۔ اپنی دنیاوی کوششوں سے جو انہوں نے اللہ کی راہ میں کی تھیں خوش ہوں گے کہ ہماری کا ششیں نیک ثمرہ لائیں۔ انہوں نے اللہ کی اطاعت میں رہ کردینا میں جو کوششیں کی تھیں آخرت میں ان کا ثواب دیکھ کر وہ خوش ہوں گے۔ ای لسعھا فی الدنیا راضیۃ فی الاخرۃ حیث اعطیت الجنۃ بعملہا دنیا میں اپنی کوششوں پر آخرت میں خوش ہوں گے جب ان کے اعمال کے بدلے میں انہیں جنت عطا کی جائے گی۔
Top