Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 110
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ
فَاتَّقُوا : پس ڈرو تم اللّٰهَ : اللہ سے وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو3
3 ۔ اور اس قسم کے الزام نہ لگائو… یہ اس لئے فرمایا کہ قوم کے سردار حضرت نوح ( علیہ السلام) کو الزام دیتے ہوئے کہا کرتے تھے۔ ما ھذا الا بشر مثلکم ان یتفضل علیکم۔ یہ تم جیسا ایک آدمی ہے جو تمہارا بڑا بننا چاہتا ہے۔ (مومنون :4) پہلی آیت میں اپنی اطاعت کا حکم امین ہونے کی بنا پر دیا ہے اور اس آیت میں بےتلمع اور بےغرض ہونے کی بنا پر۔ اس سے تکرار کی حکمت سمجھ میں آجاتی ہے۔ (شوکانی)
Top