Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 110
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ
فَاتَّقُوا : پس ڈرو تم اللّٰهَ : اللہ سے وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
فاتقوا اللہ واطیعون۔ تم اللہ سے ڈرو اور میری بات مانو۔ تکرار آیت تاکید کے لئے ہے۔ اس تکرار سے یہ بات ظاہر کرنا بھی ہے کہ امانت دار ہونے کا تقاضا ہے کہ نوح کی بات مانی جائے اور ان کی دعوت قبول کی جائے نیز طلبگار اجرت نہ ہونا اور روپیہ کا لالچ نہ ہونا بھی موجب اطاعت ہے۔ ان دونوں میں اوصاف میں سے ہر وصف مستقل طور پر موجب اطاعت ہے اور حضرت نوح کے اندر تو دونوں اوصاف موجود تھے اس لئے آپ کی اطاعت کا وجوب بدرجۂ اولیٰ ہو رہا ہے۔
Top