Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 110
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ
فَاتَّقُوا : پس ڈرو تم اللّٰهَ : اللہ سے وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اے لوگو ! اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو : 110۔ میں نے تو تم کو پہلے بھی یہی کہا تھا کہ اللہ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو اور اب بھی یہی کہتا ہوں اور بار بار کہوں گا کیونکہ اللہ کا ڈر رکھنا والے ہی صحیح معنوں میں فرمانبردار بندے ہو سکتے ہیں ۔ انبیاء ورسل کی دعوت سے کیڑے نکالنے والے اور ان پر طرح طرح کے الزام لگانے اور دراصل اپنے دلوں میں اللہ کر ڈر نہیں رکھتے اور ایسے نڈر ہمیشہ اپنا ہی نقصان کرتے ہیں اور تمہارا نقصان میرا ہی نقصان ہے کیونکہ تم میرے خاندان کے چشم وچراغ ہو ۔
Top