Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ اَلَّا یَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ
لَعَلَّكَ : شاید تم بَاخِعٌ : ہلاک کرلوگے نَّفْسَكَ : اپنے تئیں اَلَّا يَكُوْنُوْا : کہ وہ نہیں مُؤْمِنِيْنَ : ایمان لاتے
(اے پیغمبر تو تو ایسا رنجیدہ معلوم ہوتا ہے) شاید تو اس بات پر کہ وہ (یعنی کے کافر) مسلمانوں کیوں نہ ہوئے7 اپنے نئیں گھونٹ کر مار ڈالے گا
7 ۔ اس سے مقصود نبی ﷺ کو تسلی دینا ہے کہ ان بدبختوں کے ایمان نہ لانے پر آپ ﷺ اس قدر رنجیدہ نہ ہوں۔
Top