Ashraf-ul-Hawashi - Al-Maaida : 16
یَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِاِذْنِهٖ وَ یَهْدِیْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
يَّهْدِيْ : ہدایت دیتا ہے بِهِ : اس سے اللّٰهُ : اللہ مَنِ اتَّبَعَ : جو تابع ہوا رِضْوَانَهٗ : اس کی رضا سُبُلَ : راہیں السَّلٰمِ : سلامتی وَيُخْرِجُهُمْ : اور وہ انہیں نکالتا ہے مِّنَ : سے الظُّلُمٰتِ : اندھیرے اِلَى النُّوْرِ : نور کی طرف بِاِذْنِهٖ : اپنے حکم سے وَيَهْدِيْهِمْ : اور انہیں ہدایت دیتا ہے اِلٰي : طرف صِرَاطٍ : راستہ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھا
اللہ اس سے یعنی اس نور یا کتاب سے ان لوگوں کو جو اس کی مرضی پر چلتے ہیں اپنے حکم سے دوزخ سے بچاؤ کی راہیں دکھلاتا ہے اور اندھیرے کفر سے ان کو نکال کر اجالے اسلام میں لاتا ہے اور ان کو شریعت کا سیدھا راستہ بتلاتا ہے جس میں نہ افراط ہے نہ تفر یط3
3 یعنی جس شخص کا مطلب رضا الہی ٰ اور دین حق کی پیروی کرنا ہے اس کے لیے یہ کتاب راہ ہدایت دکھاتی ہے مگر جنہوں نے نظر و استدلال کو چھوڑکر اپنا دین ہی بزرگوں کی تقلید کر بنالیا ہے وہ اس کی ہدایت سے مستفیض نہیں ہوسکتے ّ (ماخوذ از کبیر )
Top