Ashraf-ul-Hawashi - Al-Qalam : 50
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
فَاجْتَبٰىهُ : تو چن لیا اس کو رَبُّهٗ : اس کے رب نے فَجَعَلَهٗ : تو بنادیا اس کو مِنَ الصّٰلِحِيْنَ : صالح لوگوں میں سے
آخر پروردگار نے اس کو سرفراز کیا اور نیک بندوں میں اس کو شریک کرلیا6
6 یعنی ان کا متربہ اور بڑھایا اور انہیں اعلیٰ درجہ کے نیک اور شائستہ بندوں میں داخل رکھا۔ صحیحین میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا : کسی شخص کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں (حضرت) یونس بن متی سے بہتر ہوں۔ (ابن کثیر) حضرت یونس کا قصہ سورة یونس آیت 98 اور سورة انبیاء آیت 88-87 میں تفصیل سے گزر چکا ہے۔
Top