Tafseer-e-Baghwi - Hud : 52
وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ
وَيٰقَوْمِ : اور اے میری قوم اسْتَغْفِرُوْا : تم بخشش مانگو رَبَّكُمْ : اپنا رب ثُمَّ : پھر تُوْبُوْٓا اِلَيْهِ : اس کی طرف رجوع کرو يُرْسِلِ : وہ بھیجے گا السَّمَآءَ : آسمان عَلَيْكُمْ : تم پر مِّدْرَارًا : زور کی بارش وَّيَزِدْكُمْ : اور تمہیں بڑھائے گا قُوَّةً : قوت اِلٰي : طرف (پر) قُوَّتِكُمْ : تمہاری قوت وَلَا تَتَوَلَّوْا : اور روگردانی نہ کرو مُجْرِمِيْنَ : مجرم ہو کر
اور اے قوم ! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو۔ وہ تم پر آسمان سے موسلادھار مینہ برسائے اور تمہاری طاقت بڑھائے گا۔ اور (دیکھو) گنہگار بن کر روگردانی نہ کرو۔
52۔ ” ویاقوم استغفر واربکم “ یعنی اس پر ایمان لائو ، استغفار یہاں ایمان کے معنی میں ہے۔ ” ثم توبوا الیہ “ اس کے غیر کی عبادت سے اور اپنے پچھلے گناہوں سے ” یرسل السماء علیکم مدرارا “ یعنی تم پر ضرورت کے وقت لگا تار بارش بھیجیں گے ۔ ” ویزدکم قوۃ الی قوتکم “ اللہ تعالیٰ نے ان سے تین سال کے لیے بارش روک دی اور ان کی عورتوں کو بانجھ کردیا تو ہود (علیہ السلام) نے فرمایا اگر تم ایمان لے آئو تو اللہ تعالیٰ تم پر بارش برسائیں گے تو تمہارا مال زیادہ اور تمہاری اولاد پیدا ہونے لگ جائے گی تو مال اور اولاد کے ذریعے تمہاری قوت بڑھ جائے گی اور بعض نے کہا ہے کہ بدن کی قوت کے ساتھ دین کی قوت مل جائے گی تو تمہاری قوت بڑھ جائے گی ۔ ” ولا تتولو مجرمین “ یعنی نہ پیٹھ پھیرے شرک کرتے ہو۔
Top