Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 101
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ
وَلَا صَدِيْقٍ : اور نہ کوئی دوست حَمِيْمٍ : غم خوار
اور نہ گرم جوش دوست
101۔ ولاصدیق حمیم۔ یا کوئی قریبی رشتہ دار جو ہماری سفارش کرے گا، کفار لوگ اس وقت کہیں گے جب مومنین کی سفارش فرشتے انبیاء ، اور دیگر مومنین کریں گے ۔ صدیق وہ دوست جو محبت میں سچاہو دین کی شرط کے ساتھ۔ حضرت جابر بن عبداللہ کی روایت ہے کہ فرماتے ہیں ن کہ میں نے خود حضرت محمد کو فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی جنت کے اندر چلاجائے گا، اور کہے گامیرافلاں دوست کا کیا ہوا ؟ اس وقت اس جنتی کادوست جہنم میں ہوگا۔ اللہ حکم دے گا، اس کے دوست کو دوزخ سے نکال کر جنت میں لے جاؤ اس کے بعد جو لوگ دوزخ میں رہ جائیں گے وہ کہیں گے ، فمالنا من شافعین ولاصدیق حمیم۔ حسن کا قول ہے کہ اپنے مومن دوستوں کی تعداد زیادہ رکھو کیونکہ قیامت کے دن وہ شفاعت کریں گے۔
Top