Bayan-ul-Quran - Al-Anfaal : 14
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْهُ وَ اَنَّ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابَ النَّارِ
ذٰلِكُمْ : تو تم فَذُوْقُوْهُ : پس چکھو وَاَنَّ : اور یقیناً لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لیے عَذَابَ : عذاب النَّارِ : دوزخ
(لو) یہ تو چکھو اور یہ (بھی تمہیں معلوم رہے) کہ کافروں کے لیے جہنم کا عذاب ہے
آیت 14 ذٰلِکُمْ فَذُوْقُوْہُ ابھی ہماری طرف سے سزا کی پہلی قسط وصول کرو۔ وَاَنَّ لِلْکٰفِرِیْنَ عَذَاب النَّارِ ۔ یعنی یہ مت سمجھنا کہ تمہاری یہی سزا ہے ‘ بلکہ اصل سزا تو جہنم ہوگی ‘ اس کے لیے بھی تیار رہو۔
Top