Bayan-ul-Quran - Az-Zumar : 71
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ
اَمْ : یا عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ : ان کے پاس غیب ہے فَهُمْ يَكْتُبُوْنَ : تو وہ لکھ رہے ہیں
اور جو کافر ہیں وہ جہنم کی طرف گروہ گروہ بنا کر ہانکیں جائیں گے (ف 4) یہاں تک کہ جب دوزخ کے پاس پہنچیں گے تو اس وقت اس کے دروازے کھول دیے جاویں گے اور ان سے دوزخ کے محافظ (فرشتے بطور ملامت کے) کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی لوگوں میں سے پیغمبر نہ آئے تھے جو تم کو تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سنایا کرتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے کافر کہیں گے کہ ہاں لیکن عذاب کا وعدہ کافروں پر پورا ہو کر رہا۔ (ف 5)
4۔ گروہ گروہ اس لئے کہ اقسام و مراتب کفر کے جدا جدا ہیں، پس ایک ایک طرح کے کفار کا ایک ایک گروہ ہوگا۔ 5۔ یہ اعتذار نہیں اعتراف ہے کہ باوجود ابلاغ کے ہم نے کفر کیا، اور کافروں کے لئے جو عذاب موعود تھا وہ ہمارے سامنے آیا، واقعی ہماری نالائقی ہے۔
Top