Dure-Mansoor - Aal-i-Imraan : 160
اِنْ یَّنْصُرْكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِیْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ
اِنْ : اگر يَّنْصُرْكُمُ : وہ مدد کرے تمہاری اللّٰهُ : اللہ فَلَا غَالِبَ : تو نہیں غالب آنے والا لَكُمْ : تم پر وَاِنْ : اور اگر يَّخْذُلْكُمْ : وہ تمہیں چھوڑ دے فَمَنْ : تو کون ذَا : وہ الَّذِيْ : جو کہ يَنْصُرُكُمْ : وہ تمہاری مدد کرے مِّنْۢ بَعْدِھٖ : اس کے بعد وَ : اور عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر فَلْيَتَوَكَّلِ : چاہیے کہ بھروسہ کریں الْمُؤْمِنُوْنَ : ایمان والے
اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں بغیر مدد کے چھوڑ دے تو وہ کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے گا اور اللہ ہی پر بھروسہ کریں مومن بندے۔
(1) ابو داؤد وعبد حمید اور ترمذی نے اس کو حسن کہا وابن جریر ابن ابی حاتم نے مقسم کے طریق سے ابن اسحاق (رح) سے روایت کیا ہے کہ اس آیت کے بارے میں روایت کیا ہے یعنی اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد فرمائے تو لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا ہرگز تم کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا وہ شخص جو تیری مدد چھوڑ دے گا اور اگر اللہ تعالیٰ تیری مدد چھوڑ دے تو ہرگز تم کو لوگ فائدہ نہیں پہنچا سکتے (اور فرمایا) لفظ آیت ” فمن ذا الذی ینصرکم من بعدہ “ یعنی تو میرے حکم کو نہ چھوڑ لوگوں کے لیے اور چھوڑ دے لوگوں کو میرے حکم (کو پورا کرنے کے) کے لیے (اور فرمایا) ” وعلی اللہ “ اور مومنوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کریں نہ کہ لوگوں پر کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں لفظ آیت ” فلیتقوکل المؤمنون “ (یعنی ایمان والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا چاہیے) ۔
Top