Dure-Mansoor - Az-Zukhruf : 45
وَ سْئَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُّسُلِنَاۤ اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ اٰلِهَةً یُّعْبَدُوْنَ۠   ۧ
وَسْئَلْ : اور پوچھ لیجئے مَنْ اَرْسَلْنَا : جس کو بھیجا ہم نے مِنْ قَبْلِكَ : آپ سے قبل مِنْ رُّسُلِنَآ : اپنے رسولوں میں سے اَجَعَلْنَا : کیا بنائے ہم نے مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ : رحمن کے سوا اٰلِهَةً : کچھ الہ يُّعْبَدُوْنَ : ان کی بندگی کی جائے
اور اپنے رسولوں میں سے جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا ہے ان سے دریافت کرلیجئے کیا ہم نے رحمن کے سوا دوسرے معبود تجویز کئے ہیں جن کی عبادت کی جائے ؟
1:۔ سعید بن منصور (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے سعید بن جبیر (رح) سے (آیت ) ” وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنا “ (اور آپ ان سب پیغمبروں سے جن کو ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا پوچھ لیجئے) کے بارے میں روایت کیا کہ آپ نے شب معراج میں رسولوں سے ملاقات فرمائی۔ 2:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے (آیت ) ” وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنا “ کے بارے میں روایت کیا کہ ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ آپ کو شب معراج میں انبیاء دکھائے گئے آپ نے آدم (علیہ السلام) کو دیکھا اور ان کو سلام کیا اور آپ نے دوزخ کے داروغہ مالک کو دیکھا اور دجال کذاب کو بھی دیکھا۔ 3:۔ عبدالرزاق (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ” وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنا اجعلنا من دون الرحمن الھۃ یعبدون “ (اور آپ سب پیغمبروں سے جن کو ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا پوچھ لیجئے کہ کیا ہم نے خدائے رحمن کے سوا اور معبود مقرر کر رکھے تھے کہ ان کی عبادت کی جاتی ہو) یعنی آپ تو رات اور انجیل والوں سے پوچھ لیجئے کیا رسول توحید کے علاوہ کوئی اور چیز لاتے ہیں اور بعض قرأۃ میں اس طرح ہے (آیت ) ” وسئل من ارسلنا الیھم رسلنا قبلک “ 4:۔ عبد بن حمید (رح) نے الکلبی کے طریق سے اور ابو صالح سے اور انہوں نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ” وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنا “ سے مراد ہے کہ آپ ان لوگوں سے پوچھ لیجئے کہ جن کی طرف ہم نے آپ سے پہلے اپنے رسولوں کو بھیجا تھا۔ 5:۔ سعید بن منصور وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ ؓ یوں پڑھتے تھے (آیت ) ” وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنا “ اور ابن مسعود ؓ کی قرأت میں یوں ہے (آیت ) ” فسئل الذین یقرء ون الکتب من قبلک “ یعنی اہل کتاب کے ایمان والوں سے پوچھ لیجئے ) 6:۔ ابن جریر (رح) نے ابن زید (رح) سے (آیت ) ” وسئل من ارسلنا من قبلک من رسلنا “ کے بارے میں روایت کیا کہ آپ کے لئے (سب رسولوں کو) جمع کردیا گیا بیت المقدس میں شب معراج کے معوقعہ پر۔
Top