Anwar-ul-Bayan - Al-Qalam : 33
كَذٰلِكَ الْعَذَابُ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۠   ۧ
كَذٰلِكَ : اسی طرح ہوتا ہے۔ ایسا ہوتا ہے الْعَذَابُ : عذاب وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ : اور البتہ عذاب آخرت کا اَكْبَرُ : زیادہ بڑا ہے لَوْ كَانُوْا : کاش وہ ہوتے يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے
اسی طرح عذاب ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب اس سے بڑھ کر ہے کیا خوب ہوتا کہ یہ لوگ جان لیتے۔
آخر میں فرمایا ﴿ كَذٰلِكَ الْعَذَابُ 1ؕ﴾ (اسی طرح عذاب ہے) جو شخص ہماری حدود سے آگے بڑھتا ہے اور حکم کی مخالفت کرتا ہے ہم اسے اسی طرح عذاب دیتے ہیں۔ ﴿ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ 1ۘ﴾ اور البتہ آخرت کا عذاب بہت بڑا ہے۔ ﴿ لَوْ كَانُوْا يَعْلَمُوْنَ (رح) 0033﴾ تاکہ یہ لوگ جانتے ہوتے۔
Top