Fi-Zilal-al-Quran - Al-Muminoon : 79
وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ : وہی جس نے ذَرَاَكُمْ : پھیلایا تمہیں فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَيْهِ : اور اس کی طرف تُحْشَرُوْنَ : تم جمع ہو کر جاؤ گے
وہی ہے جس نے تمہیں زمین مین پھیلایا اور اسی طرف تم سمیٹے جائو گے
وھو الذی ذراکم فی الارض (23 : 79) ” وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھلایا اور اس زمین پر اپنی طرف سے خلیفہ اور مختار بنایا۔ اور پھر تمہیں اس نے دیکھنے اور سننے کی قوت دی ، سوچنے کی قوت دی اور تمام دوسری صلاحتیں دیں جو یہاں فریضہ خلافت ارضی کی ادائیگی کے لیے ضروری تھیں ۔ والیہ تحشرون (23 : 79) ” اور اسی کی طرف سمیٹے جائو گے “۔ پھر وہاں وہ تم سے سے حساب و کتاب لے گا تم نے زمین پر فریضہ خلافت اللہ کی ہدایات کے مطابق ادا کیا یا نہیں۔ اچھے کا کیے یا برے کا کیے۔ ہدایت پر رہے یا ضلالت کی راہ اختیار کی ۔ کیونکہ تم کو عبث پیدا نہیں کیا گیا۔ اور نہ ہی اس زمین پر تمہیں شتر ہے مہار پیدا کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلکہ تمہاری تخلیق ایک حکمت اور تدبیر کے تحت ہوئی ہے۔
Top