Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 79
وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ : وہی جس نے ذَرَاَكُمْ : پھیلایا تمہیں فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَيْهِ : اور اس کی طرف تُحْشَرُوْنَ : تم جمع ہو کر جاؤ گے
اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے
وہو الذی ذراکم فی الارض اور اللہ وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور (توالد تناسل کے ذریعہ زمین پر پھیلایا) ۔ والیہ تحشرون۔ اور (قیامت کے دن) اسی کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے۔ یعنی پہلے پراگندہ اور جدا جدا ہو گے پھر جمع کئے جاؤ گے۔
Top