Tadabbur-e-Quran - Al-Muminoon : 79
وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
وَهُوَ : اور وہ الَّذِيْ : وہی جس نے ذَرَاَكُمْ : پھیلایا تمہیں فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَيْهِ : اور اس کی طرف تُحْشَرُوْنَ : تم جمع ہو کر جاؤ گے
اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا ہے پھر تم اسی کے پاس اکٹھے کئے جائو گے
توحید اور قیامت کی ایک جامع دلیل یہ قیامت اور حشر کی طرف توجہ دلا دی کہ اس مغالطہ میں نہ رہو کہ بس یہیں پیدا ہوئے یہیں مرکھپ جائو گے۔ جب ایک کسان اپنے کھیت میں بوتا ہے تو محض بونے کی خاطر نہیں بوتا بلکہ ایک دن وہ اس کو اکٹھا بھی کرتا ہے۔ اسی طرح جس نے تمہیں اس زمین میں پھیلایا ہے وہ ایک دن تمہیں جمع بھی کرے گا تو یہ یاد رکھو کہ تم صرف اسی کے کھتے میں جمع کئے جائو گے۔ آخر اس کی بوئی ہوئی فصل میں کوئی دوسرا کس طرح شریک بن جائے گا ! غور کیجیے ان چند لفظوں کے اندر کس خوبی سے امکان قیامت کی طرف بھی اشارہ ہوگیا ہے، معاد کی ضرورت بھی بیان ہوگئی ہے اور توحید کی دلیل بھی واضح ہوگئی ہے۔
Top