Tafseer-e-Jalalain - An-Nahl : 8
وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪
وَلَكُمْ : اور تمہارے لیے فِيْهَا : ان میں جَمَالٌ : خوبصورتی۔ شان حِيْنَ : جس وقت تُرِيْحُوْنَ : شام کو چرا کر لاتے ہو وَحِيْنَ : اور جس وقت تَسْرَحُوْنَ : صبح کو چرانے لے جاتے ہو
اور علاوہ ان منافع کے ان میں تمہاری رونق و آبرو بھی ہے جب شام اور صبح تم ان کو چراہ گاہ سے لاتے اور لے جاتے ہو ،
6 ۔ اور مذکورہ باتوں کے علاوہ ان چوپایوں میں تمہاری رونق اور زینت بھی ہے جب شام کو چرا کر واپس لاتے ہو اور جب صبح کو چرانے کے لئے جنگل لے جاتے ہو ۔ یعنی جب چراگاہ میں جاتے اور شام کو واپس آتے ہیں تو رونق اور چہل پہل ہوتی ہے اور دوسرے لوگوں میں عزت و آبرو بھی ہوتی ہے۔
Top