بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Kashf-ur-Rahman - Al-Qasas : 1
وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪
وَلَكُمْ : اور تمہارے لیے فِيْهَا : ان میں جَمَالٌ : خوبصورتی۔ شان حِيْنَ : جس وقت تُرِيْحُوْنَ : شام کو چرا کر لاتے ہو وَحِيْنَ : اور جس وقت تَسْرَحُوْنَ : صبح کو چرانے لے جاتے ہو
غرض ! فرعون والوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اٹھا لیا تا کہ آخر کار یہی موسیٰ (علیہ السلام) ان کا دشمن اور ان کے غم واندوہ کا سبب بنے بلا شبہ فرعون اور ہامان اور ان دونوں کی اتباع کرنے والوں نے بڑی غلطی کھائی
8۔ غرض ! موسیٰ (علیہ السلام) کو فرعون والوں نے اٹھا لیا تا کہ آخر کار یہ موسیٰ (علیہ السلام) ان فرعونیوں کا دشمن اور ان کا غم واندوہ اور حزن و ملال کا سبب ہو بلا شبہ فرعون اور ہامان اور ان کی پیروی کرنے والوں نے اس معاملے میں بڑی چوک کی اور بڑی غلطی کھائی ۔ یعنی فرعون والوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کے صندوق کو اٹھا لیا اور موسیٰ (علیہ السلام) کی پرورش کی جس کا انجام جو کچھ ہوا وہ آگے آتا ہے ، یعنی یہی موسیٰ (علیہ السلام) فرعون والوں کے لئے دشمن اور فرعون والوں کے لئے پریشانی اور غم اندوہ کا سبب بنے۔ اور واقعہ یہ ہے کہ فرعون و ہامان اور ان کی اتباع کرنے والوں نے بڑی چوک کھائی کہ جس بچہ کی خاطر ہزاروں معصوم بچوں کو قتل کیا آخراسی بچہ کی پرورش کا سامان کیا اور اپنے گھر رکھ کر اس کو پالا اور پورا ۔ حضر ت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں لقوم یومنون پر بیٹے ذبح کرتا کہ یہ قوم بڑھ نہ جاوے کہ زور پکڑیں یعنی بنی اسرائیل ۔ 12 ۔ پھر فرماتے ہیں ہامان وزیر تھا فرعون کا ظلم میں اس کا شریک تھا۔ پھر فرماتے ہیں یہ ان کے دل میں پڑگیا یا خواب میں دیکھا ہرگزر کے پیادے ڈھونڈ ڈھونڈ لاتے اور مارتے جس کے ہاں بیٹا ہوتا ۔ 12 پھر فرماتے ہیں ایک لکڑی کے صندوق میں ڈال کر ان کو بہاد یا نہر میں وہ بہتا چلا گیا فرعون کے محل میں اس کی عورت نے اس کو اٹھا لیا ۔ 12
Top