Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 26
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ جو هُمْ : وہ عَلٰي : پر۔ کی صَلَوٰتِهِمْ : اپنی نمازیں يُحَافِظُوْنَ : حفاظت کرنے والے ہیں
اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں
9: وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَلٰی صَلَوٰتِھِمْ (اور وہ لوگ جو اپنی نماز کی محافظت کرنے والے ہیں) صَلَا تِھِمْ ابوبکر کے علاوہ کو فیین نے واحد پڑھا ہے۔ یُحَافِظُوْنَ (ان کے اوقات میں مداومت کرنے والے ہیں۔ ) وجہ اعادۃِ صلاۃ : اہمیت کی وجہ سے نماز کو دوبارہ لایا گیا اور اول آیت میں خشوع صلاۃ کا ذکر تھا اور اس میں محافظت کا تذکرہ فرمایا۔ پہلی آیت میں صلاۃ کو واحد لائے تاکہ جنس صلاۃ میں خشوع کا لازم ہونا ظاہر ہو اور پچھلی آیت میں صلواتؔ جمع لائے تاکہ انواع صلاۃ فرائض واجبات، سنن ونوافل تمام کی محافظت ثابت ہونے کا فائدہ حاصل ہو۔
Top