Jawahir-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 57
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
فَاَخْرَجْنٰهُمْ : پس ہم نے انہیں نکالا مِّنْ : سے جَنّٰتٍ : باغات وَّعُيُوْنٍ : اور چشمے
پھر نکال باہر کیا ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے29
29:۔ فاء فصیحہ ہے۔ فرعون مع لاؤ لشکر بنی اسرائیل کے تعاقب میں چل نکلا، اس طرح ہم نے ان کو باغوں اور ٹھنڈے چشموں سے، دولت سے لبریز خزانوں اور شاندار محلات سے نکال باہر کی اور باقیماندہ بنی اسرائیل کو ان کی تمام املاک کا مالک بنا دیا۔ ” کذالک “ کاف بیان کمال کے لیے ہے۔ یعنی قوم فرعون کو سلطنت اور تمام املاک سے محروم کرنا اور بنی اسرائیل کو ان کا وارث بنا دینا ہمارا ہی کام تھا۔
Top