Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 57
فَاَخْرَجْنٰهُمْ مِّنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ
فَاَخْرَجْنٰهُمْ : پس ہم نے انہیں نکالا مِّنْ : سے جَنّٰتٍ : باغات وَّعُيُوْنٍ : اور چشمے
پس ہم نے نکالا ان کو باغوں اور چشموں سے
آیت 58-57 یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنی اس تدبیر سے ان کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ اپنے باغوں اور چشموں اور اپنے خزانوں اور دولت کدوں سے نکلیں اور اپنے تمام لائو لشکر او سرو سامان سمیت سمندر میں غرق ہوں۔
Top